https://goo.gl/FAUihz
یروشلم : اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو پھانسی کی سزا دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو پھانسی دینےکی سزا کی قرارداد منظور کرلی گئی ، قرارداد کے حق میں52 اور مخالف میں 49 ووٹ ڈالے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پھانسی کے قانون سےجرائم روکنےمیں مدد ملے گی۔ بنیامین نیتن یاہو نے گذشتہ سال جولائی میں حملے میں تین یہودیوں کی ہلاکت کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ میں نے زندگی میں انتہائی دھچکہ خیز مناظر دیکھے ہیں لیکن اس واقعے سے مجھے شدید صدمہ ہوا ہے انسان خوفناک جرائم کا مرتکب ہوتے ہیں اور انھیں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع لیبر مین نے فلسطینیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی پارٹی اسرائیل بیٹا پارلیمنٹ میں فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کی قرار داد کے حق میں ووٹ دے گی اسرائیل کی سول عدالتوں میں پھانسی کا قانون موجود نہیں ہے جبکہ سنگین ترین حالات میں فوجی عدالتوں میں پھانسی کی سزا دی جا سکتی ہے جبکہ اسرائیل کی تاریخ میں ایک بار1962میں نازی مجرم کو پھانسی دی گئی تھی۔ خیال رہے کہ یہ قانون 2015 میں بھی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا مگر صہیونی کنیسٹ نے اس پر رائے شماری منسوخ کردی تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, اسرائیلی, انٹرنیشنل, دینے, سزا, فلسطینیوں, قرارداد, منظور, میں, پارلیمنٹ, کوپھانسی, کی
Sunday, 7 January 2018
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کوپھانسی دینے کی سزا کی قرارداد منظور
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment