https://goo.gl/TL52dk
پیرس: فرانس کے مرکزی بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر چینی کرنسی میں تبدیل کرنے شروع کردیے جس کے بعد یوآن اور ڈالر کی قیمتوں میں سخت مقابلہ شروع ہوگیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے مرکزی بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر چینی کرنسی میں تبدیل کرنے شروع کردیے جبکہ مستقبل میں یوآن کے ذریعے لین دین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاع ہے کہ فرانس کے مرکزی بینک نے جیسے ہی زرمبادلہ کے ذخائر چینی کرنسی میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ساتھ ہی جرمنی نے بھی ذخائر یوآن میں تبدیل کرنے شروع کردیے۔
معاشی ماہرین کے مطابق چین کی معیشت روز بہ روز مضبوط ہورہی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ممالک ڈالر کے بجائے اب چینی کرنسی میں لین دین کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’چین دنیا کے تمام ہی ممالک کے ساتھ تجارت کررہا ہے اسی بات کے پیش نظر بہت سے ممالک آئندہ یوآن میں ہی لین دین کریں گے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو چینی کرنسی دیگر کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگی ہوگی اور ڈالر پر سبقت لے جائے گی‘۔
معاشی ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ ’ٹرمپ حکومت آنے کے بعد تشکیل دی جانے والی پالیسیوں اور جارحانہ انداز کو دیکھتے ہوئے بڑے ممالک امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں‘۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, اضافہ, بزنس, خطرہ, مانگ, مستقبل, میں, چینی, ڈالر, کرنسی, کو, کی, کے
Wednesday, 24 January 2018
چینی کرنسی کی مانگ میں اضافہ، ڈالر کے مستقبل کو خطرہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment