https://goo.gl/bAvq5m
پاکستان کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے جب کہ مچل سینٹنر بولرز میں سرفہرست آ گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا صلہ مل گیا ہے اور وہ 11 درجے پھلانگ کر بیٹسمینوں میں سرفہرست آ گئے ہیں۔ نوجوان بیٹسمین نے سیریز میں ناقابل شکست نصف سنچری سمیت 109 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلوی ایرون فنچ دوسرے اور بھارتی ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں، پاک نیوزی لینڈ سیریز سے قبل ورلڈ نمبر ون کولن منرو چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں، بابر اعظم کے سوا کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ 10 میں شامل نہیں، احمد شہزاد25ویں،سرفرازاحمد 55ویں،فخرزمان 71ویں نمبر پر ہیں۔
بولرز میں کیوی مچل سینٹنر ہم وطن ایش سوڈھی کو پیچھے دھکیل کر پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے جسپریت بھمرا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، انجری کی وجہ سے سیریز نہ کھیل پانے والے عماد وسیم کا ساتواں نمبر ہے جبکہ شاداب خان 14درجے ترقی کیساتھ چودھویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آل راونڈرز کی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بنگلا دیشی شکیب الحسن نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے،آسٹریلوی گلین میکس ویل دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں، شعیب ملک 12ویں اور محمد حفیظ 15ویں نمبر پر ہیں۔
Urdu Khabrain
Monday, 29 January 2018
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment