Monday, 8 January 2018

چین کی دہشتگردی کو پاکستان سے وابستہ کرنے کے امریکی بیانات مسترد

https://goo.gl/hMutdc

چین نے کسی بھی خاص ملک کے دہشت گردی سے وابستہ ہونے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی خاص ملک پر انسداد دہشت گردی کی ذمہ داری عائد کرنے کے امریکی فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے دیگر حکام کی طرف سے دیئے جانے والے حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیو کانگ نے کہا کہ ’ایک دوسرے پر انگلی اٹھانا انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں کے لیے سازگار نہیں ہے۔‘ بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے اور اس کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔‘



ترجمان چینی وزارت خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو ایک بار پھر سراہتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس بات پر کئی بار زور دے چکے ہیں کہ پاکستان نے عالمی انسداد دہشت گردی مقصد کے لیے اہم قربانیاں دی ہیں اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔‘انسداد دہشت گردی مہم میں چین کی جانب سے پاکستان کی حمایت سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’چین ان ممالک کا دفاع کرتا ہے جنہوں نے انسداد دہشت گردی کے لیے منصفانہ کوششیں کی ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’چین دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کی بھی باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر حمایت کرتا ہے۔‘


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...