https://goo.gl/w9b6eo
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں اترنے کا اعلان کر دیا۔ سابق ورلڈ چیمپئن رواں برس تین بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
باکسر عامر خان ایک بار پھر شائقین کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اپنے زور دار مکوں کے بدولت مشہور عامر خان نے رواں سال تین فائیٹس کا معاہدہ کر لیا۔
سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان نے لندن میں ایڈی ہیرن، ایڈم سمتھ اور اپنے والد شاہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ دو سال بعد لیورپول میں 21 اپریل کو رنگ میں اتریں گے۔
عامر خان کے پروموٹر ایڈی ہیرن نے کہا کہ عامر خان کے مد مقابل کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال عامر خان کے مینی پیکیاؤ، کیل بروک، کیتھ تھورمین اور ایرل سپینس سے مقابلوں کا امکان ہے۔ ان کے والد کا کہنا تھا کہ عامر خان نے دو سال بعد دوبارہ رنگ میں اترنے کا بہترین فیصلہ کیا ہے۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 10 January 2018
عامر خان کا دو سال بعد رنگ میں اترنے کا اعلان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment