https://goo.gl/9cmXxi
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور پاکستا ن کی سرزمین پر ان کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں ہے۔وہ جمعہ کو اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور ان کی مذموم سرگرمیاں کرنے کی صلاحیت کو کافی حد تک کم کردیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ ریاست قومی سلامتی کے چیلنجوں کے بارے میں آگاہ ہے اوروہ دونوں اندرونی اور بیرونی مسائل کو حل کررہی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاکہ معاشرے سے دہشت گردوں کے خفیہ سلز اوران کے ہمدردوں سے پاک کرنے کےلئے آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ نہ صرف ریاستی امور پر مبنی سوچ کومعاشرتی سکیورٹی خدشات کی طرف مرکوز کیاگیا ہے بلکہ قومی سلامتی کے تصور اور اسے سمجھنے کی طرف بھی توجہ دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کورس گریجویٹ کومبارکباد دیتے ہوئے ان پرزوردیا کہ وہ ملک کو درپیش خطرات کے خلاف قومی ردعمل کےلئے اقدام اٹھائیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, دہشت, زیراعظم, سرزمین, موجود, نہیں, و, ٹھکانے, پاکستان, پر, کوئی, کی, کے, گردوں
No comments:
Post a Comment