Saturday, 13 January 2018

جب تک ملک میں حضرت عمر فاروق ؓ جیسے امیر المومنین نہیں آئیںگے اس وقت تک ملک کا نظام تبدیل نہیں ہوگا

https://goo.gl/paok8u
جہلم(نیوز ڈیسک )جب تک ملک میں حضرت عمر فاروق ؓ جیسے امیر المومنین نہیں آئیںگے اس وقت تک ملک کا نظام تبدیل نہیں ہوگا۔ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین نے جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق میئرز کارپوریشن چوہدری عبدالرزاق،غلام رسول عوامی،چیمبر آف کامرس کے راہنما محمد صابر مغل کے

علاوہ معززین موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا المیہ ناقص قیادت اور نظام ہے کیونکہ ادارے اصولوں پر نہیں چل رہے جس کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے ۔کیونکہ حکمران جو بوئیںگے وہ عوام کو کاٹنا پڑیگا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کا بھی سیاسی شعور بیدار نہیںہوا کیونکہ ہم سیاسی ٹھگوں کو حق حکمرانی دیتے ہیں اور پھر اس کی سزا پاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے جبکہ ہمارے حکمران ڈرامہ کر کے ایک دوسرے کے مخالف بن کر بیانات کی حد تک تو ٹھیک ہیں لیکن اندر سے یہ ملے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے ملکر اپنی لوٹ کھسوٹ کی کہانیوں کو ختم کرنا ہے کیونکہ انہوں نے ملک کو مال بنانے کی فیکٹری بنایا ہوا ہے امریکہ کے صدر کے بیان پر انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایک غیر سنجیدہ انسان ہے جو اسلامی امہ کے دو عرب مسلمانوں کو اور اسلامی ممالک کو دشمن بنا رہا ہے جبکہ امریکہ بہادر کی یہ حالت ہے کہ ان سے اور اسرائیل سے آج تک شمالی کوریا اور کیوبا قابو میں نہیں آیا اور وہ پاکستان کے سی پیک کو خراب کرنے کیلئے اسرائیل کے ذریعہ اسلامی امہ کے خلاف سازش کرنے میں مصروف ہے۔۔ حالانکہ امریکہ تین ٹریلین کا چین کا مقروض ہے جبکہ پاکستان کو 57ممالک کی حمایت حاصل ہے اور پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی طاقت بنا کر ثابت کیا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیئے گئے اس ملک پاکستان کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ آج عوام کو سوچنا ہوگا کہ جب تک اسمبلیوں میں متوسط طبقہ کے پڑھے لکھے لوگ نہیں لائیںگے اس وقت تک ملک میں راج لوٹ کریسی کا رہیگا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا تھا جس کو آج حکمران اپنے ذمہ ڈال کر کسیانی بلی بنے ہوئے ہیںجبکہ آصف علی زرداری اور نواز شریف اندر سے ایک ہیں جبکہ مال بنانے میں دونوں کی سوچ مختلف ہے ۔جبکہ آئندہ آنے والے انتخابات میں عوام کو ان کی ملک کی معیشت کی غلط پالیسیوں کے خلاف اچھے لوگوں کو ووٹ دے کر سامنے لانا ہوگا۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, ائیںگے, اس, المومنین, امیر, تبدیل, تک, جب, جیسے, حضرت, عمر, فاروق, ملک, میں, نظام, نہیں, وقت, کا, ہوگا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...