https://goo.gl/FeRKKF
لاس ویگاس: موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے اپنے نئے سیٹس میں صحت سے متعلق ایک دلچسپ فیچر شامل کیا ہے جو کمرے کے ماحول اور درجہ حرارت کو انسانی ضرورت کے مطابق ڈھال دے گا۔ تفصیلات کے مطابق موبائل فون کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں تاکہ مارکیٹ میں ساکھ کو بحال رکھا جاسکے۔ موبائل کمپنی نوکیا نے صارفین کے لیے پہلی بار صحت کا فیچر متعارف کروایا جس کو ’سلیپ سینسر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ صحت کا یہ فیچر صارف کے سونے، بستر پر جانے کو مانیٹر کرنے، کمرے کے ماحول اور درجہ حرارت کو ضرورت کے مطابق خود بہ خود ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فیچر خریدنے والے صارفین کو ایک بستر (گدا) بھی دیا جائے گا جسے انٹرنیٹ اور بلیوٹوتھ کے ذریعے چلایا جاسکے گا، کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت 100 ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً دس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ فون میں فیچر شامل ہونے کے بعد صارف اپنی صحت سے متعلق جان سکیں گے جبکہ گہری نیند میں خراٹے اور آنکھوں کی نقل و حرکت کو بھی دیکھ سکیں گے، کمپنی کی جانب سے مہیا کیا جانے والا بستر فون سے جڑے گا جس کے ذریعے درجہ حرارت کو ضرورت کے مطابق ڈھالا جاسکے گا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فیچر میں ایسی خاصیت بھی شامل کی گئی ہے جس کے ذریعے کمرے کی لائٹ اور کھڑکی کے پردے بھی ہٹائے (بلائنڈس) بھی ہٹائے جاسکیں گے۔ نوکیا کی جانب سے یہ فیچر تجربے کے لیے فی الحال لاس ویگاس کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے تاہم جلد ہی اسے تمام موبائل صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, انوکھا, تحفہ, سائنس و ٹیکنالوجی, صارفین, صحت, فیچر, متعارف, نوکیا, کا, کو
Friday, 12 January 2018
نوکیا کا صارفین کو انوکھا تحفہ، صحت کا فیچر متعارف
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment