https://goo.gl/gMBeQM
لاہور (نیوز ڈیسک ) لوگوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آنے کے بعد ایپل نے پرانے آئی فون کو سست کرنے پر معذرت بھی کی تھی۔ تاہم لوگوں نے کمپنی کی معذرت مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کمپنی ایسا اس مقصد کے لیے کرتی ہے تاکہ صارف نیا فون لینے پر مجبور ہوجائیں۔ ایپل کے اس معاملے کے بعد یہ خیال بھی کیا جا رہا تھا کہ دیگر
کمپنیاں بھی اپنے موبائلز کو جان بوجھ کر سست کرتی ہوں گی۔ تاہم موبائل صارفین کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوبی کورین کمپنی ’سام سنگ‘ اور ’ایل جی‘ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وہ ایپل کی پالیسی کی طرح کام نہیں کرتیں۔ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے فون ایرینا ڈاٹ کام کو کی گئی ای میل میں سام سنگ اور ایل جی نے واضح کیا کہ وہ اپنے پرانے موبائل کو سست نہیں کرتے۔ ایل جی الیکٹرانکس نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ وہ اپنے کسی بھی پرانے سمارٹ موبائل کو سست نہیں کرتا اور کمپنی کو اندازہ ہے کہ ان کے صارفین ان سے کیسی امیدیں رکھتے ہیں۔ سام سنگ نے بھی اپنی وضاحتی ای میل میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اپنے کسی بھی پرانے اسمارٹ اینڈرائڈ یا دیگر فون کو سست نہیں کرتی۔ سام سنگ کے مطابق کمپنی موبائل فون کی زندگی بڑھاتے وقت خصوصی سافٹ ویئرز کے ذریعے اس کے سی پی یو کی رفتار کو کم نہیں کرتی۔اگرچہ سام سنگ نے اپنے پرانے موبائلز کی رفتار کم نہ کرنے کی تصدیق کی ہے، تاہم اس کے موبائل میں بیٹریوں کے مسائل سامنے آتے رہتے ہیں۔ رواں ماہ 28 دسمبر کو بھی سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 8 کی بیٹری میں خرابی کی شکایت سامنے آئی، صارفین کے مطابق موبائل کی بیٹری درست طریقے سے چارج نہیں ہو رہی۔ بیٹری میں شکایت آنے کے بعد تاحال سام سنگ کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
Urdu Khabrain
Friday, 12 January 2018
سام سنگ موبائل رکھنے والے صارفین یہ خبر ضرور پڑھ لیں کہیں آپ کو تو یہ مسئلہ درپیش نہیں؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment