Friday, 12 January 2018

زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

https://goo.gl/fxTu4o
پنجاب حکومتکی جانب سے جاری بیان کے مطابق معصوم زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قصور میں 8 سالہ زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ نشاندہی کرنے والا نام بھی راز میں رکھا جائے گا۔ دوسری جانب احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں شہریوں کے ورثا کو 30،30 لاکھ روپے امداد اور دونوں کے خاندان کے ایک ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔


واضح رہے کہ کم سن زینب سے زیادتی و قتل کے خلاف ملک بھرمیں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جب کہ گزشتہ روز احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ پنجاب حکومت نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا خاکہ بھی جاری کیا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اعلان, انعام, ایک, روپے, زینب, قاتل, لیے, نشاندہی, والے, پاکستان, کا, کرنے, کروڑ, کی, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...