https://urdukhabrain.pk/2018/01/02/urdu-news-11806
کراچی : نئے سال کا چاند پوری آب وتاب سے چمکے گا، آج رات دوہزاراٹھارہ کے پہلے سپر مون کا خوبصورت نظارہ ہوگا جبکہ اکتیس جنوری کو بلیومون بھی نظر آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کی پہلی رات چاند جوبن پر ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج 2018 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا، پاکستان میں شام پانچ بج کر باون منٹ پرچاند چمکے گا۔ سپرمون چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن ہوگا۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق سپرمون یکم جنوری کے بعد اکتیس جنوری کو بھی ایک اور سپر مون ہو گا، جسے عام طور پر بلو مون کہا جاتا ہے جب بھی چاند کی قربت اور پورے چاند کے اوقات ایک ساتھ آ جاتے ہیں تو یہ سپر مون کہلاتا ہے۔ یاد رہے گذشتہ ماہ 2 دسمبر کو دنیا بھر میں سال 2017 کے پہلے اور آخری سپر مون کا نظارہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے نومبر 2016 میں ہونے والا سپرمون نہ صرف 2016 کا سب سے بڑا چاند تھا بلکہ 21 ویں صدی میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا سپر مون تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ1948 کے بعد پہلی بار چاند زمین سے اس کم فاصلے پر آیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, انوکھا, رات, سائنس و ٹیکنالوجی, سال, نئے, نظارہ, پہلی, چاند, کا, کی
Tuesday, 2 January 2018
نئے سال کی پہلی رات چاند کا انوکھا نظارہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment