Monday, 8 January 2018

وائٹ ہاؤس میں ذاتی موبائل فونز کے استعمال پر پابندی

https://goo.gl/oLLnVh

امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین اور وہاں آنے والے مہمانوں پرذاتی موبائل فون استعمال کرنےپرپابندی عائد کر دی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے وائٹ ہاؤس میں ٹیکنالوجی سسٹمز کی حفاظت اور سالمیت اولین ترجیح ہے لہٰذا آئندہ ہفتے سے وائٹ ہاؤس کے ملازمین اور مہمانوں کو ’ویسٹ ونگ‘ میں ذاتی موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔



بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ملازمین اپنا کام اور رابطے سرکاری ڈیوائسز کے ذریعے کر سکیں گے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پابندی وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف جان کیلے نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار وائٹ ہاؤس سے میڈیا کو چیزیں لیک ہونے کی شکایات کرچکے ہیں لیکن ان کے مشیروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی کا تعلق میڈیا کو خبریں لیک ہونے سے نہیں۔ بلوم برگ کے مطابق ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے وائرلیس نیٹ ورک سے متعدد ڈیوائسز منسلک ہیں اور ذاتی فونز کی سیکیورٹی اتنی اچھی نہیں ہوتی جتنی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ڈیوائسز کی ہوتی ہے۔


ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدامات کی مخالفت بھی سامنے آئی ہے اور وائٹ ہاؤس کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری فونز کو ذاتی کاموں کے لیے استعمال نہیں کر سکتے لہٰذا کام کے دوران ان کے لیے اہل خانہ اور دوستوں سے رابطہ کرنا مشکل ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر عہدہ سنبھالنے کے بعد سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں منتقل ہوجاتا ہے جہاں وہ دیگر دفتری معاملات بھی نمٹاتا ہے۔


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...