https://goo.gl/Smqc8k
پاک بحریہ کے میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل ’’حربہ‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل ’’حربہ‘‘ فائر کیا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ظفر محمود عباسی بھی موجود تھےجنہوں نےپی این ایس عالمگیر سے اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہاربھی کیا۔
کامیاب خواتین کی 5 عادات
پاکستان کی پہلی سپر ماڈل ۔ رخشندہ خٹک
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل ہے اور اسے مکمل طور پر پاکستانی انجینئرزنے تیار کیا ہے۔کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے۔ اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اندرون ملک دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے اور بیرونی ممالک پر انحصار کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے،پاک بحریہ پاکستان کے بحری دفاع اور مفادات کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بحریہ, تجربہ, حربہ, میزائل, پاک, پاکستان, کا, کامیاب, کروز
No comments:
Post a Comment