Thursday, 4 January 2018

ممبئی سمیت کئی بھارتی شہروں میں نسلی فسادات کے بعد ہڑتال، نظام زندگی مفلوج

https://goo.gl/hvsFCM
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے کئی شہروں میں مراٹھا ہندوؤں اور دلتوں کے درمیان نسلی بنیادوں پر ہونے والے فسادات کے بعد صورت حال انتہائی کشیدہ ہے اور ہڑتال کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں فسادات کی آگ دو روز پہلے اس وقت پھیلی جب پونے کے نواحی گاؤں بھیما کورے میں 19ویں صدی میں انگریزوں اور مرہٹوں کے درمیان تیسری جنگ کی 200 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک دلت کو قتل کردیا گیا تھا۔ مرہٹوں اور دلتوں کے درمیان کشیدگی نے ممبئی سمیت کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے بازاروں کو بند کرادیا جب کہ دلت تنظیموں نے ریاست بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔

ہڑتال اور پرتشدد مظاہروں کے باعث ممبئی سمیت مہاراشٹرا کے کئی شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ ریاست بھر میں چلنے والی 40 ہزار سے زائد بسیں اور کئی ٹرینیں بند ہیں، جس کی وجہ سے روز مرہ معمولات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس نے ریاست بھر میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دویندرا فیڈنوس نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانے اور امن وامان کی صورحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...