https://goo.gl/ubhLmK
ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں خوفناک آندھی نے خوف وہراس پھیلا دیا، متاثرہ علاقوں کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سالانہ سردی کا موسم نے بھی شدت اختیار کر لی ہے۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی حدود ریجن کے گورنر فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز نے ریجن کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کرادیا۔
کویت کی طرف طوفان کارخ ہے۔پورے ریجن میں موسمی حالات ابتر ہوگئے ہیں۔گردو غبار کا طوفان ہر جگہ نظرآ رہا ہے۔ قریب کا منظر نظر سے اوجھل ہے۔ تبوک، جوف، حائل میں آسمان نظر نہیں آرہا ہے۔گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ریاض میں کنگ عبدالعزیز کیمل میلے کی انتظامیہ نے خراب موسمی حالات کے باعث تاریخی قریہ بند کردیا۔ قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے ماہر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا کہ سعودی عرب اور عراق میں برپا ہونے والی آندھی کا رخ کویت، حفر الباطن، الرقعی اور الخفجی کی جانب ہے۔600کلومیٹر طویل اور300کلو میٹر چوڑا گرد آلود طوفان پہاڑ کی شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب حائل سے قصیم کی جانب بھی گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ المسند نے مصنوعی سیاروں سے حاصل کردہ تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی ممالک شدید اور تیز رفتار آندھی کی زد میں ہیں۔اردن اور کویت بھی جلد اسکی زد میں آجائیں گے۔ دوسری جانب ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے واضح کیاہے کہ امسال سردی کا موسم 20جنوری سے شروع ہوگا۔سعودی عرب سمیت پورے مشرق وسطیٰ میں سردی کی شدید لہر آئیگی۔ برفباری بھی ہوگی۔ اگلے ہفتے کے وسط تک سردی کی شدید لہر برقرار رہے گی۔ شمالی حدود، الجوف وغیرہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا جائیگا۔ مملکت کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 5ڈگری کے ارد گرد گھومے گا۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Sunday, 21 January 2018
سعودی عرب میں تباہی ہی تباہی،ہر طرف خوف و ہراس،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،رخ اب کویت کی طرف،خصوصی دعائیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment