Wednesday, 17 January 2018

پائپ لیکج سے بہتا پانی برفانی آبشار میں تبدیل

https://goo.gl/TsL9ix

سخت سردیوں کے موسم میں دریاؤں اور آبشاروں کا پانی جم جانا معمول کی بات ہے لیکن چین میں ایک پائپ لیکج سے بہتا پانی بھی برف میں تبدیل ہوگیا جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔


چین کے صوبے لیاؤننگ کے علاقے میں ایک متروک عمارت میں کافی عرصے سے ٹوٹے ہوئے پائپ سے پانی کا بہاؤ جاری تھا تاہم سخت سردیوں میں جب یہ پانی جمی ہوئی آبشار کی صورت اختیار کرگیا تب یہ لوگوں کی نظروں میں آیا۔

کھڑکی سے زمین تک بہتا یہ پانی 10 میٹر بلند آبشار کی صورت اختیار کر گیا جس کے بعد یہ لوگوں کی دلچسپی و توجہ کا مرکز بن گیا۔ جس علاقے میں یہ عمارت واقع ہے اس علاقے میں فی الحال درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ لوگوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اسے نہایت انوکھا منظر قرار دیا۔


Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, ابشار, برفانی, بہتا, تبدیل, سے, عجیب و غریب, لیکج, میں, پائپ, پانی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...