https://goo.gl/Ar7LaQ
پاکستانی اداکاراؤں سجل علی اور صبا قمر کی بالی ووڈ فلم’مام‘ اور’ہندی میڈیم‘ آرمینیا میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دکھائی جائیں گی۔
اگر یہ کہا جائے کہ سال 2017 بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاراؤں کے نام رہا تو غلط نہ ہوگا۔ گزشتہ برس پاکستانی اداکارائیں صبا قمر، سجل علی اور ماہرہ خان بھارتی فلم انڈسٹری پر چھائی رہیں۔ بالی ووڈ میں نہ صرف ان کے کام کی تعریف کی گئی بلکہ ان کی خوبصورتی کے چرچے بھی رہے اور اب پاکستانی اداکاراؤں کے کام کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سجل علی اور سری دیوی کی فلم’مام‘ اور صبا قمر کی فلم’ہندی میڈیم‘ آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ہندی فلموں کے سالانہ فیسٹیول میں دکھائی جائیں گی جب کہ ان کے ساتھ بھارت کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’باہوبلی 2‘ بھی فیسٹیول میں دکھائے جائے گی۔
اس سلسلے میں فلم ’مام‘ کے پروڈیوسربونی کپور کا کہنا ہے کہ فلم دنیا بھر خاص طور پر روس اور آرمینیا میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کررہی ہے جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ بونی کپور نے کہا کہ فلم ’مام‘ مضبوط پرفارمنس اور عمدہ کہانی کی بدولت سرحد پارعوام کا دل جیت سکتی ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’مام‘ بھارت کے علاوہ برطانیہ، امریکا، روس، پولینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سنگاپور میں بھی ریلیز ہوچکی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Wednesday, 17 January 2018
فلم "مام " اور" ہندی میڈیم" کی آرمينيا فلم فیسٹیول ميں نمائش
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment