https://goo.gl/5TExqj
امریکی وزیر خارجہ نے بدزبان صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بچنے کےلئے یوٹرن لے لیا ہے انکا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کبھی ذہبی مریض نہیں سمجھا۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے کہا کہ انہوں نے کبھی امریکی صدر ٹرمپ کو ذہنی مریض نہیں سمجھا۔صدر ٹرمپ ماضی کے امریکی صدور کی طرح نہیں ہیں اور ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا ان کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مینٹل فٹنس پر سوال اٹھائیں۔ ٹلرسن نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کے صدر ٹرمپ کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اوراس ایک سال میں بہت کچھ سیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مزاج کو بہت اچھی طرح جان گئے ہیں اور ان کے ساتھ کس طرح سے پیش آنا اس کو انہیں بخوبی اندازہ ہوچکا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نےمزید کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی کے امریکی صدور کی طرح نہیں ہیں اور ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
No comments:
Post a Comment