https://goo.gl/HHkwMX
بالوں کو لمبا، گھنا اور چمکدار رکھنے کی خواہش ہر شخص رکھتا ہے تاہم ہمارے روز مرہ کے معمولات اور غذا کی وجہ سے یہ آرزو پوری نہیں ہوتی۔
خوبصورتی اور بالوں کا براہ راست تعلق ہے یہی وجہ ہے کہ اگر آپ کو گھنے، کالے اور لمبے بالوں والا شخص نظر آجائے تو دل میں ایک تمنا پیدا ہوجاتی ہے اور پھر آپ چند دن کے لیے بالوں کا خیال رکھنے لگتے ہیں تاہم یہ سلسلہ زیادہ عرصے نہیں چل پاتا۔
روکھے پھیکے، بے جان بال ایک بہترین شخصیت کو ماند کر سکتے ہیں اس کے برعکس خوبصورت، جاندار اور چمکدار بال کسی معمولی شخصیت کو بھی نہایت شاندار اور پرکشش بنا کر پیش کرتے ہیں۔
بال لمبے کرنے کا آسان نسخہ
بالوں کو لمبا، گھنا اور چمکدار رکھنے کے لیے مختلف تجربات کیے جاتے ہیں حتیٰ کہ کچھ لوگ تو ادویات تک کھانے سے گریز نہیں کرتے جس کے نتیجے میں بعض اوقات انہیں گنج پن جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں بالوں کو سیاہ، چمکدار اور لمبے کرنے کا آسان طریقہ
سردیوں میں عام طور پر بالوں میں خشکی کی شکایت ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بالوں کی نشوونما بھی رک جاتی ہے تاہم انہی سردیوں میں ایک سبزی ایسی آتی ہے جو بالوں کے مسائل سے چھٹکارا دینے میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
اگر آپ کے سر میں خشکی ہے اور اس کی وجہ سے بال تیزی سے گر رہے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ سردیاں آپ کے لیے فائدے مند ہیں کیونکہ سردیوں کے موسم میں گاجر کی پیدوارا بڑھ جاتی ہے جس کا تیل آپ کو بالوں کے مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔
تیل بنانے کا طریقہ
• سرسوں کا تیل
• خشک گاجر
• ثابت خشک ملیٹھی
• لیموں
• ثابت لال مرچ
• ویجیٹبل آئل
ایک برتن میں سرسوں کے تیل کو ڈال کر اس میں تمام اجزا شامل کریں اور پھر اُس میں لیموں کے چند قطرے ملائیں، اب اسے چولہے پر 15 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں (جن لوگوں کے سر میں زخم ہے وہ لوگ لال مرچ استعمال نہ کریں)۔
جب تیل پک جائے تو اسے چھان کر ایک علیحدہ بوتل میں رکھ لیں اور ہفتے میں 2 بار اس سے مالش کریں ایسا کرنے سے نہ صرف آپ کے بال تیزی سے لمبے اور گھنے ہوں گے بلکہ ان میں چمک بھی پیدا ہو گی۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Saturday, 27 January 2018
گاجر کا تیل بالوں کو بڑھانے میں مفید
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment