https://goo.gl/bDkFfV
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام ہے، ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اپنے دور صدارت میں بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کیے۔
آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کی کابینہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ نے جمہوری تسلسل آگے بڑھایا جس کے لیے آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔ سابق صدر نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سے بلوچستان کے مالی وسائل میں اضافہ کیا، بلوچستان کے عوام باشعور ہیں، آپ اپنے عوام کے شعور کا فائدہ اٹھائیں، میں آپ کے ساتھ ہوں، ہمیشہ چھوٹے صوبوں کے عوام کے حقوق کی بات کی۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو جانتے ہیں، ہم آپ کے مسائل نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان کا حل بھی جانتے ہیں، ہم نے اپنے دور میں بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کیے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیاست بلوچستان میں کرتے ہیں اور رہتے سندھ میں ہیں، ہم بھائی ہیں، دونوں مل کر ایک دوسرے کے مسائل حل کریں گے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اصف, اقدام, اچھا, بلوچستان, تبدیلی, جمہوری, زرداری, سے, طریقے, میں, پاکستان, ہے
No comments:
Post a Comment