https://goo.gl/RTNMXX
پٹنہ(نیوزڈیسک): بھارتی نوجوان نے وڈیو کال کے ذریعے اپنی محبوبہ کے سامنے خود کو گولی مار کر جان دیدی۔ دنیا بھر میں محبت میں ناکامی پر خودکشی معمول بنتی جارہی لیکن بھارت میں ایسے واقعات میں بدتریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، چند روز قبل سنگدل عاشق کی جانب سے شادی کا وعدہ کرکے مکرجانے پر بھارتی دوشیزہ نے خودکشی کرلی تھی اور
اپنے آخری لمحات بھی محفوظ کرکے عاشق کو بھیج دیے تھے، اب ایسا ہی ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر پٹنہ کے رہائشی ابھاس کمار نے اپنی محبوبہ کو وڈیو کال کرکے خود کو مارنے کی دھمکی دی اور اس موقع پر اس کے ہاتھ میں پستول بھی موجود تھی تاہم محبوبہ کے بہت سمجھانے پر اس نے پستول کے میگزین سے گولیاں نکال دیں اوردوبارہ بات کرنے لگا مگر بدقسمتی سے پستول میں ایک گولی رہ گئی تھی اور اچانک اس کے ہاتھ سے ٹرگردبا تو اس کی موت واقع ہوگئی۔ محبت میں ناکامی پر بھارتی دوشیزہ نے اپنی خود کشی کے لمحات محفوظ کرلئےابھاس کمار جب کئی گھنٹوں تک کمرے سے باہر نہ آیا تو گھر والوں نے موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر جواب نہ ملنے پر انہوں نے کمرے کا دروازہ توڑا تو انہیں کمار کی خون میں لت پت لاش ملی جہاں اس کے ایک ہاتھ میں موبائل اور دوسرے میں پستول تھی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے اورلڑکی کے گھروالے والے دونوں کی شادی کے خلاف تھے جس کی وجہ سے ابھاس شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور ایک بار پہلے بھی خودکشی کی دھمکی دے چکا تھا۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Wednesday, 31 January 2018
لڑکے اورلڑکی کے گھروالے والے دونوں کی شادی کے خلاف تھے،پولیس
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment