Thursday, 4 January 2018

ماہرہ خان نے اپنے اور رنبیر کپور کے تعلقات پر خاموشی توڑدی

https://goo.gl/VyUCBp

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سنگل مدر ہیں لیکن وہ محبت پر پورا یقین رکھتی ہیں۔ نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ برس جہاں کئی کامیابیاں سمیٹیں وہیں وہ تنازعات کی زد میں بھی رہیں۔ رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر انہیں متنازعہ اداکارہ بنادیا تھا اور یہاں تک کہا جانے لگا کہ ماہرہ اور رنبیر کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے جب ہی تو وہ نیویارک میں چھپ چھپ کرمل رہے ہیں اور بہت جلدی شادی کرنے والے ہیں۔



کامیاب خواتین کی 5 عادات


ماہرہ خان نے ان الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ لڑکا اور لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہےاس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں تاہم ماہرہ نے رنبیر کے ساتھ اپنے عشق کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔ حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے محبت کی تھی، جس پر ماہرہ نے مبہم سا جواب دیا اور کہا نہیں، ہاں میں نے محبت کی تھی لیکن اب مجھے احساس ہوگیا ہے کہ محبت دراصل سکون کا نام ہے۔ محبت وہ ہے جب آپ کسی کے ساتھ ہوں، جس سے محبت کی جائے اس کا ساتھ ضروری ہوتا ہے بات کرنا نہیں، اس شخص کی موجودگی اہمیت رکھتی ہے۔



پاکستان کی پہلی سپر ماڈل ۔ رخشندہ خٹک


ماہرہ خان کے جواب سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے کسی شخص سے محبت کرنے کا سوال بڑی خوبصورتی سے گھماتے ہوئے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کردیا جب کہ رنبیر کپور کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلے کی بھی تردید کردی۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم یہ شادی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ ماہرہ اور علی کا ایک 8 سالہ بیٹا اذلان ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔


Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...