Tuesday, 16 January 2018

پہلے انٹرنیشنل پاکستانی فلم فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان

https://goo.gl/z3bRtu

کراچی فلم سوسائٹی (کے ایف ایس) کے زیر انتظام ہونے والا پہلا پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (پی آئی ایف ایف) رواں سال 29 مارچ سے یکم اپریل تک منعقد ہوگا۔ اس خبر کا اعلان کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔



کے ایف ایس کی جانب سے سابق سینیٹر جاوید جبار نے مہمانوں کو اس کانفرنس میں خوش آمدید کیا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ’کراچی ایک بہترین شہر ہے، یہاں مختلف ثقافتوں کے وہ تمام رنگ ایک ساتھ موجود ہیں جو پورے ملک میں کہیں اور شاید نہ ملیں، یہاں سب ہی بےحد ٹیلنٹڈ ہیں، اس لیے کراچی میں یہ فیسٹیول ہونے جارہا ہے‘۔ کے ایف ایس کی صدر سلطانہ صدیقی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کے ایف ایس کے تمام ممبرز بہترین ہیں، یہ سوسائٹی بنانے کا مقصد نئی نسل کو فلم سازی کا ایک پلیٹ فارم دینا تھا، جہاں سے وہ اپنے کام، نئے خیالات کے بارے میں سوچ سکیں اور اپنی اہمیت بتاسکیں۔


سلطانہ صدیقی نے اس فیسٹیول کو ملنے والے سپورٹ پر حکومت سندھ اور حکومت پنجاب دونوں کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے مریم اورنگزیب کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) بھی اس ایونٹ کے اہم پارٹنر بن گئے۔ ایونٹ پر موجود فلم ساز شرمین عبید چنائے نے کہا کہ اس فیسٹیول کے ساتھ صرف پی آئی ایف ایف لانچ نہیں ہوگا بلکہ عوام کراچی فلم سوسائٹی (کے ایف ایس) کے بارے میں بھی جان پائے گی جس کی مدد سے فلم سازی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر ابرار الحسن نے رواں سال 29 مارچ سے یکم اپریل تک منعقد ہونے والے فیسٹیول میں ہونے والے پروگرامز کے حوالے سے پریزنٹیشن دی۔


Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...