https://goo.gl/gU9Z6s
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے طاقتور انٹیلی جنس چیف جنرل خالد فوزی کو برطرف کردیا ہے اور ان کی جگہ اپنے چیف آف اسٹاف اور قریبی معاون جنرل عباس کامل کو انٹیلی جنس ایجنسی کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔
مصری پریس کے مطابق نیا انٹیلی جنس چیف دوہزار دس سے مصری صدر کے چیف آف اسٹاف چلے آرہے تھے۔ عبدالفتاح السیسی تب ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ تھے، تب وہ آرمی کے سربراہ اور وزیر دفاع بن گئے تھے اور 2014ء میں ملک کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔
مصری حکومت یا سرکاری میڈیا کی جانب سے ادارے کے سربراہ کی اس طرح اچانک برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے ۔صدر السیسی نے مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل یہ اقدام کیا ہے۔
انھوں نے بھی تک ان انتخابات میں بطور صدارتی امیدوار حصہ لینے کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے لیکن غالب امکان یہ ہے کہ وہ ان میں حصہ لیں گے اور کامیاب بھی ہوجائیں گے۔ وہ 2014ء سے مصر کے منتخب صدر چلے آرہے ہیں۔
عبدالفتاح السیسی نے گذشتہ سال اکتوبر میں دارالحکومت قاہرہ سے قریباً 200 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع مغربی صحرا میں ایک حملے میں 16 پولیس افسروں کی ہلاکتوں کے بعد اہم سکیورٹی عہدوں پر تبدیلیوں کا ا علان کیا تھا اور مسلح افواج کے نئے چیف آف اسٹاف کا تقرر کیا تھا۔نئے انٹیلی جنس سربراہ کا تقرر بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دیا جارہا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
No comments:
Post a Comment