https://goo.gl/8AjQ6z
سان فرانسسکو(نیو زڈیسک ) واٹس ایپ نے چھوٹے کاروبار کے لیے الگ سے مختص ایک ایپ لانچ کردی جس کے ذریعے مختصر پیمانے پر بزنس کرنے والے خواتین و حضرات اپنے صارفین سے رابطے میں رہیں گے۔واٹس ایپ نے فی الحال اسے اینڈروئڈ اسمارٹ فون کے لیے ریلیز کیا ہے جس کے تحت واٹس ایپ بزنس ایپ میں کاروبار اور تجارت سے متعلق
خاص پروفائل اور ان کی تفصیلات دی جاسکتی ہیں ۔ ان میں کاروبار کا تعارف، ای میل ایڈریس، پتہ اور ویب سائٹ ایڈریس بھی شامل کیا جاسکے گا۔ایپ میں اسمارٹ میسجنگ ٹولز بھی موجود ہیں جن میں فوری جواب، عدم موجودگی کے پیغامات، اور پیغامات بھیجنے ، پڑھنے اور وصول کرنے کا ایک چارٹ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ہی فون پر واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس دونوں ہی چلائے جاسکیں گے تاہم رجسٹریشن کیلیے مختلف نمبر درکار ہوں گے۔ واٹس ایپ بزنس ایپ اس کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر بھی کھل جاتی ہے۔ایپ میں بزنس اکانٹ کو بہت واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ واٹس ایپ نے کہا ہے کہ بزنس اکانٹ اور واٹس ایپ اکانٹ میچ ہونے کی صورت میں ان کے پروفائل پر ایک بیج کا اضافہ ہوجائے گا۔ یہ واٹس ایپ سبز ویری فکیشن بیج کی طرح ہوگا۔تاہم واٹس ایپ نے اب تک آئی او ایس کے لیے اس کی کوئی تاریخ نہیں دی ہے۔ فی الحال یہ واٹس ایپ بزنس کی سہولت انڈونیشیا، میکسکو، برطانیہ اور امریکہ کے لیے پیش کی جارہی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Sunday, 21 January 2018
) واٹس ایپ نے چھوٹے کاروبار کے لیے الگ سے مختص ایک ایپ لانچ کردی جس کے ذریعے مختصر پیمانے پر بزنس کرنے والے خواتین و حضرات
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment