Friday, 26 January 2018

سردیوں میں اپنی کار کو بیکار ہونے سے بچائیں

https://goo.gl/71o4bp
ملک بھر میں شدید سردیاں اپنے عروج پر ہیں۔ گو کہ ایسے موسم میں غیر ضروری طور پر سفر کرنے سے گریز کرنا چاہیئے، لیکن روز مرہ کے معمولات جیسے دفاتر، اسکول وغیرہ جانا یا کسی ایمرجنسی کی صورت میں سواری کا استعمال لازمی ہے۔

اگر آپ ذاتی کار کے مالک ہیں تو سرد موسم میں آپ کو اس کا خیال بھی ایسے ہی رکھنا ہے جیسے گھر کے کسی فرد کا۔ کیونکہ خدانخواستہ کسی ہنگامی صورتحال یا کسی بیماری میں یہی وہ ساتھی ہوگی جو آپ کو اسپتال تک پہنچائے گی۔

تو پھر مندرجہ ذیل طریقوں سے آگاہی حاصل کریں تاکہ آپ اپنی کار کو سردیوں میں بھی فعال رکھ سکیں اور بے کار ہونے سے بچ جائیں۔ گاڑی کی بیٹری کے لیے ٹھنڈا پانی اسے ختم کرنے کے لیے کافی ہے۔ بیٹری کے لیے ہمیشہ معمول کے درجہ حرارت والا پانی استعمال کریں۔ اس موسم میں گاڑی کی بیٹری کو گھر کے اندر چارج کرنا مناسب رہے گا۔ گو کہ یہ ایک مشکل عمل ہوگا لیکن آپ کو کئی پریشانیوں سے بچا لے گا۔ پھر بھی اگر آپ کی بیٹری کام نہیں کر رہی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو نئی بیٹری کی ضرورت ہے۔

2

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، گاڑی کا اینٹی فریز انجن کے کولنگ سسٹم میں پانی کو جمنے سے روکتا ہے۔ اس کی کارکردگی چیک کرنے کے لیے آپ کو اینٹی فریز ٹیسٹر کی ضرورت ہے جو ارزاں قیمت میں بازار میں دستیاب ہے۔

اس کے لیے اسے بونٹ میں موجود کولینٹ ریزرور کیپ میں ڈال کر دیکھا جاسکتا ہے کہ آیا پانی جم تو نہیں گیا۔  سردیوں کا موسم بعض اوقات نمی پیدا کرنے کا باعث بھی بنتا ہے۔ اگر آپ کی گاڑی میں اسکرین واش کی بوتل خالی ہوگی، جو سردیوں میں اکثر پانی جمنے یا خشک ہونے کی صورت میں ہوجاتی ہے، تو اسکرین پر چلتے وائپرشیشوں پر کالک پھیر سکتے ہیں۔

3

کار کی بیرونی روشنیوں کا خاص خیال رکھیں۔ سردیوں میں اکثر آپ کو دھند، بارش یا برفباری کا سامنا ہوسکتا ہے لہٰذا کوشش کریں کہ کار کی بیرونی روشنیاں مستقل کام کر رہی ہوں۔ کار کی روشنیوں کو باقاعدگی سے صاف کریں۔ دھول مٹی سے ان کی روشنی کم ہوسکتی ہے لہٰذا ان کی صفائی ضروری ہے۔ گاڑی میں اضافی بلب بھی رکھیں تاکہ وقت ضرورت کام آسکیں۔

4

سردیوں میں بہتر ہے کہ گاڑی میں خصوصی موٹے ٹائرز لگائے جائیں۔ یہ ٹائر عام ٹائروں کے مقابلے میں موٹے اور مضبوط ہوتے ہیں اور بارش یا برفباری کی صورت میں پھسلتے نہیں۔ علاوہ ازیں ونٹر ٹائرز یا نارمل ٹائرز کا پریشر روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں تاکہ دوران سفر کسی پریشانی سے بچ سکیں۔ سردیوں کے موسم میں گاڑی میں کچھ اضافی سامان ضرور رکھیں تاکہ اگر راستے بند ہونے کی وجہ سے آپ کہیں پھنس جائیں تو صورتحال کو کسی قدر آسان بنا سکیں۔ گاڑی میں رکھا جانے والا سامان یہ ہونا چاہیئے۔ ایک اضافی موبائل فون اور چارجر وارننگ کا نشان

5

ابتدائی طبی امداد یا فرسٹ ایڈ کٹ

برف کھرچنے والا ڈی آئسر

6

بیلچہ

7

لمبے بوٹس

گاڑی کو کھینچنے کے لیے مضبوط رسہ

ٹارچ

گرم کپڑے

غذائیں اور جوسز

اور بارش میں کار کو گندے اور گیلے قدموں سے بچانے کے لیے غالیچے جو وقت ضرورت گاڑی کو آگے بڑھانے کے لیے پہیوں کے نیچے بھی رکھے جاسکتے ہیں۔
Urdu Khabrain
LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, اپنی, بچائیں, بیکار, سردیوں, سے, لائف-اسٹائل, میں, کار, کو, ہونے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...