Saturday, 27 January 2018

آئی فون صارفین کے لیے خوشخبری، ایپل کا شاندار اعلان

https://goo.gl/e5rQBr

موبائل بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ایپل نے اپنے فون کی فروخت کم ہونے کے بعد صارفین کو ایک بار پھر متوجہ کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں آئی فون صارفین نے شکایت کی تھی کہ ایپل کی جانب سے نئے موبائل سیٹ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد اُن کے پرانے موبائل کی رفتار سست ہوگئی۔


اس ضمن میں ایک صارف نے بلاگ بھی تحریر کیا تھا کے جس بعد ایپل کے پرانے فونز سے متعلق ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا تھا، صارف کا کہنا تھا کہ اس کے زیر استعمال سیٹ ’آئی فون 6‘ اچانک سست ہوگیا۔ اس تمام تر صورتحال کے بعد آئی فون انتظامیہ نے خود اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ جان بوجھ کر پرانے موبائل کی رفتار کو کم کرتی ہے کیونکہ پرانے فونز میں لگائی جانے والی بیٹریاں وقت کے ساتھ ساتھ کمزور پڑ جاتی ہیں جبکہ صارفین ان کی معیاد کو بڑھانے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں۔


آئی فون کی جانب سے انکشاف کے بعد ایپل کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے جبکہ بڑے پیمانے پر ان کی فروخت میں کمی بھی آئی تھی تاہم ایک بار پھر کمپنی نے صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے ایک نیا قدم اٹھا لیا۔


ایپل استعمال کرنے والے صارفین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ آئی او ایس پر کچھ ایپلیکشنز ہیں جو بالکل مفت استعمال کی جاسکتی ہیں جبکہ اکثر ایپس رقم کے عوض ہی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ آئی فون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب صارفین مہنگی ایپلیکشن کو مفت ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کرسکتے ہیں ساتھ میں کمپنی نے اُن صارفین کو بھی خوشخبری سنائی ہے جن کے موبائل کسی بھی حادثے کا شکار ہوئے۔


ایپل کا کہنا ہے کہ ایسے تمام صارفین جن کے موبائل چھن گئے یا پھر کسی حادثے کے نتیجے میں متاثر ہوئے وہ بھی ایپل اسٹور سے تمام ایپلیکشن بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’یہ پیش کش محدود مدت کے لیے ہے تاہم معیاد ختم ہوجانے والی ایپ حاصل کرنے کے لیے رقم ادا کرنا بھی ضروری ہوگی‘۔


Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...