Thursday, 11 January 2018

پاکستانی نژاد امریکی مسلمان لڑکی ملیحہ خان کی ایک یہودی کیساتھ شادی

https://goo.gl/7CweVk
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد امریکی مسلمان لڑکی ملیحہ خان نے ایک یہودی لڑکےایلان کروڈوواسےشادی سوشل میڈیاپر کافی زیر بحث لائی جارہی ہے،33 سالہ ملیحہ خان پاکستان کےشہر کراچی کی رہائشی ہے امریکہ میں سمتھ کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعدملیحہ نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیاجبکہ 34 سالہ ایلان کی پرورش سیٹل میں ہوئی، ایلان نے کولمبیا یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے کچھ عرصہ قبل دنوں کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر مئی 2016میں ہوئی اور پھر وہ دونوں ایک ٹرپ پر گئے ٹرپ سے واپسی پر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا، ملیحہ کے یہودی شوہر ایلان کا کہنا ہے کہ مجھے ملیحہ کا خود پر اعتماد پسند آیا، اس ٹرپ پر ہم دونوں کو احساس ہوا کہ ہم ایک دوسرےکےساتھ رہ سکتےہیں، ملیحہ نے کہا کہ میں کافی عرصہ سےاپنے اہل خانہ سے دور رہ رہی تھی،اس ایڈونچر ٹرپ پر مجھے لگا کہ میں ایلان پر انحصار کر سکتی ہوں ہم دونوں کو ہی ہمارے اہل خانہ یا سوسائٹیز کی جانب سے کسی بڑے رد عمل کا سامنا نہیں کرنا پڑا جبکہ ایلان کا کہنا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو بھی ایسی بہو چاہئے تھی جو مجھے خوش رکھ سکے۔


Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, امریکی, ایک, خان, شادی, عجیب و غریب, لڑکی, مسلمان, ملیحہ, نژاد, پاکستانی, کی, کیساتھ, یہودی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...