https://goo.gl/sGcdLy
سعودی عرب کے محکمہ شماریات (جنرل اتھارٹی برائے شماریات) نے آبادی اور مختلف سماجی اور اقتصادی خصوصیات سے متعلق اہم اور دلچسپ اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔
ان میں سب سے دلچسپ سعودی مرد وخواتین کی شادی کی عمروں سے متعلق ہیں۔ان کے مطابق سعودی مردوں کی شادی کرنے کی اوسط عمر 25 سال اور تین ماہ ہے جبکہ خواتین پہلی مرتبہ 20 سال چار ماہ کی عمر میں بیاہی جاتی ہیں۔
سروے کے مطابق جن خواتین کی اوائل عمری یا 20 سال سے کم عمر میں شادی ہو جاتی ہے، ان کی شرح 46 فی صد ہے۔ ان میں وہ خواتین بھی شامل ہیں جو اس وقت شادی شدہ ہیں، طلاق یافتہ ہیں یا بیوائیں ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق ہر 100 شادی شدہ خواتین میں سے 46 فی صد کی شادی 20 سال سے کم عمر میں ہوئی تھی۔
سروے کے نتائج کے مطابق سعودی عرب میں غیر شادی خواتین کی شرح کا تناسب 10.3 فی صد ہے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ 15 یا اس سے زیادہ عمر کی ہر 10لڑکیوں یا عورتوں میں سے ایک ایسی ہوتی ہے جو 32 سال کی عمر کو پہنچ جاتی ہےمگر اس کی شادی نہیں ہوتی اور وہ کنواری ہی رہ جاتی ہے۔
دوسری جانب سروے یہ بھی بتاتا ہے کہ جب ایک سعودی عورت کی عمر 32 سال کو پہنچ جاتی ہے تو اس کی شادی ہونے کے امکانات بہت کم رہ جاتے ہیں۔32 سال کی عمر کی کنواری خواتین کی تعداد 2.95 فی صد ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Sunday, 21 January 2018
نصف سے زائد سعودی خواتین کی شادی کس عمر میں ہوتی ہے؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment