Saturday, 13 January 2018

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو ہرادیا

https://goo.gl/CrQppy

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسٹار کھلاڑیوں سے محروم پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، محمد جمیل نے 94رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، نثار علی نے 64 اور مطیع اللہ نے 25 رنز بنائے، سنیل، دیپک، اے ریڈی اور رمبیر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف صرف 3 وکٹوں پر34.5 اوورز میں پورا کرلیا، دیپک ملک نے ناٹ آﺅٹ 79 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی، وینکٹیش نے 64 رنز بنائے، ظفر اقبال نے 2 جب کہ ہارون خان نے ایک وکٹ حاصل کی، عمدہ بیٹنگ پر دیپک ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔


دوسری جانب بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے ہرایا، آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں9 وکٹوں پر327 رنز بنائے، اسٹیفن پالمر نے سنچری مکمل کی، جواب میں کپتان تنزیل الرحمن کے شاندار 106 رنز کی بدولت بنگلا دیش نے ہدف صرف 3 وکٹوں پر پورا کرلیا، عمدہ بیٹنگ پر تنزیل الرحمن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ عالمی کپ میں یہ پاکستانی ٹیم کی پہلی ناکامی ہے، اس سے قبل پاکستان نے نیپال اور بنگلا دیش کی ٹیموں کو یکطرفہ مقابلوں میں زیر کیا تھا۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...