https://urdukhabrain.pk/2018/01/02/urdu-news-11811
پلاسٹک کی اشیاءمیں موجود خطرناک کیمیکلز انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتے ہیں اور کئی طرح کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے ان کا ایک ایسا نقصان بتا دیا ہے کہ حاملہ اور بچے کو دودھ پلانے والی خواتین ان کو ہاتھ بھی نہیں لگائیں گی۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکن سوسائٹی فار مائیکروبائیولوجی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”پلاسٹک بیگز میں بائیسفینل اے (Bisphenol A)نامی موذی کیمیکل پایا جاتا ہے۔ اگر حاملہ خواتین یا بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں اس کیمیکل کی زد میں آ جائیں تو ان کے بچے کے تمام عمر کے لیے معدے کے مسائل سے دوچار ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں۔“
سائنسدانوں نے اس تحقیق میں خرگوشوں پر تجربات کیے۔ نتائج میں انہوں نے بتایا کہ ”یہ کیمیکل بچوں کے معدوں میں موجود اچھے اور برے بیکٹیریا کے توازن میں بگاڑ پیدا کر دیتا ہے جو تمام عمر ٹھیک نہیں ہو پاتا۔ بچوں کو دودھ پلانے والی ماﺅں کے لیے بھی یہ اتنا ہی خطرناک ہے کیونکہ یہ ماں کے دودھ کے ذریعے بچے میں منتقل ہونے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ چنانچہ حاملہ اور بچے کو دودھ پلانے والی خواتین کو چاہیے کہ کھانے پینے کی ایسی اشیاءہرگز مت کھائیں جو پلاسٹک کی پیکنگ میں آتی ہیں۔ کھانے کی اشیاءلانے کے لیے شیشے یا سٹیل کے برتن استعمال کیے جانے چاہئیں تاکہ آپ کے بچے اس دائمی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔“
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, UrduOfficialcom, Viral Interesting News, World Interesting News, اس, اسے, ایک, بات, بتادی, بعد, بچے, بیمار, جو, دور, رکھیں, رہے, سائنسدانوں, سے, صورت, عجیب و غریب, معلوم, نے, والدین, ورنہ, وہ, پاکستانی, پیدائش, چاہیے, چیز, کو, کی, کے, گا, ہر, ہمیشہ, ہونی
Tuesday, 2 January 2018
بچے کی پیدائش کے بعد اسے اس ایک چیز سے ہر صورت دور رکھیں ورنہ ہمیشہ بیمار رہے گا، سائنسدانوں نے وہ بات بتادی جو پاکستانی والدین کو ہر صورت معلوم ہونی چاہیے - UrduOfficial.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment