Friday, 2 February 2018

ڈیوس کپ ٹائی؛ پاکستان نے کوریا کے خلاف 0-2 سے برتری حاصل کرلی

https://goo.gl/WDeR2i

ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 0-2 سے برتری حاصل کر لی۔



پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ پر شیڈول ایونٹ میں آج سنگلز مقابلے ہوئے، پہلے میچ میں اعصام الحق نے جنوبی کوریا کے سون ووکون 2-1 سے شکست دی، ان کی فتح کا سکور 6-3، 1-6 اور 7-6 رہا۔ دوسرے سنگلز میچ میں قومی نمبر ون عقیل خان نے کورین حریف سیون چین ہانگ کو 2-1 سے زیر کیا۔ انہوں نے 4-6، 7-5 اور 7-5 سے کامیابی سمیٹی۔


پاکستان نے ٹائی میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے، ہفتہ کو ڈبلز اور ریورس سنگلز کھیلے جائیں گے۔ ڈبلز میں اعصام الحق اور عقیل خان کا مقابلہ کوریا کے سون ووکون اور یانگ کیو لیم سے ہو گا، پہلے ریورس سنگل میں عقیل خان اور سون ووکون آمنے سامنے ہوں گے جبکہ اعصام الحق اور سیون چین ہانگ دوسرے میچ میں ٹکرائیں گے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...