Monday, 5 February 2018

تھریسامے کا دورہ چین، دونوں ممالک میں 13ارب ڈالر کے اقتصادی معاہدے

https://goo.gl/KkQKkb

برطانوی وزیر تجارت کے مطابق معاہدوں سے سینکڑوں افراد کو روزگار ملے گا۔ چینی صدر کا کہنا ہے کہ صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔



 برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے دورہ چین کے آخری روز چین اور برطانیہ کے درمیان 13 ارب ڈالر سے زائد کے کاروباری و اقتصادی سمجھوتے طے پا گئے۔


برطانوی وزیر تجارت لائم فوکس نے کہا کہ ان سمجھوتوں کے طے پانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانوی اشیا اور سروسز کی عالمی سطح پر قدر موجود ہے۔ ان سمجھوتوں کی وجہ سے سینکڑوں افراد کو روزگار ملے گا۔


قبل ازیں چینی صدر شی جن پنگ نے تھریسامے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے دور میں چین برطانیہ کے ساتھ صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔


برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ گہرے عالمی اثرات کا حامل ہے۔ برطانیہ اور چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے تعاون کریں گے۔ برطانیہ آزاد تجارت کا حامی ہے اور چین کے ساتھ حقیقی تعاون کرنا چاہتا ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...