Tuesday, 27 February 2018

15 سالہ معصوم لڑکی نے فیس بک پر ایسی بات لکھ دی کہ مردوں کا غصہ آسمان پر جاپہنچا، اس پر ’حملہ‘ کردیا کیونکہ۔۔۔

https://goo.gl/zrAXrR
اسلا م آ با د (نیوز ڈیسک) بھارت کے ہندو شدت پسند صرف مسلمانوں کے ہی دشمن نہیں ہیں بلکہ جب ان کا جنون قابو سے باہر ہونے لگتا ہے تو وہ اپنے جیسے ہندؤوں کی جان کے درپے بھی ہو جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی افسوسناک معاملہ ایک نوعمر طالبہ کے ساتھ پیش آیا جو ایک حساس موضوع پر لکھی گئی نظم فیس بک پر پوسٹ کر بیٹھی تھی۔ٹائمز آف انڈیا کےمطابق 18 سالہ لڑکی نوامی نے بتایا کہ ان کی 15 سالہ بہن لکشمی نے لڑکیوں کے ایام کی تکالیف کے موضوع پر ایک نظم لکھی تھی جو انہوں نے فیس بک پر پوسٹ کر دی۔ اس نظم کے سامنے آتے ہی شدت پسند تنظیموں کے غنڈے لکشمی کے پیچھے پڑ گئے۔ نا صرف سوشل میڈیاپر لڑکی کو دھمکیاں دی گئیں بلکہ ان کی حقیقی زندگی بھی اجیرن کر دی گئی ہے۔ نوامی نے بتایا کہ مالاپالی کے ایک شاپنگ سنٹر میں 21 فروری کے روز ان کی بہن پر حملہ بھی کیا گیا۔ جنونی شدت پسندوں نے لڑکی کا ایسا گھیراؤ کیا ہے کہ اب وہ سکول جانے، بلکہ گھر سے نکلنے سے بھی ڈرنے لگی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...