Sunday, 11 February 2018

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں مزید 20 فیصد کمی

https://goo.gl/LYrJWg
ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی شرح تبادلہ میں مزید 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 6200 ڈالر سے نیچے گرگئی۔

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی شرح تبادلہ میں 20 فیصد گراوٹ کی وجہ دنیا بھر کی اسٹاک اور فوریکس مارکیٹ میں چھائی مندی ہے۔


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق بٹ کوائن کی خرید و فروخت میں استعمال ہونے والی ویب سائٹ ’بٹ اسٹمپ ایکسچینج‘ کے مطابق ورچوئل کرنسی کی موجودہ شرح تبادلہ 6190 ڈالر پر آگئی ہے۔


بٹ کوائن کی شرح تبادلہ میں گذشتہ سال 26 گنا اضافہ ہوا تھا اور اس کی قیمت ریکارڈ 19511 ڈالر پر پہنچ گئی تھی لیکن اُس وقت بھی ماہرین نے اس کی قدر میں 50 فیصد تک کمی آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔


یورپ، جاپان اور امریکا کے مرکزی بینکوں نے اس یونٹ کے بارے میں اپنے خدشات ظاہر کیے ہیں اور انہوں نے اپنے کسٹمرز کو کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بٹ کوائن کی خریداری سے روک دیا ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...