https://goo.gl/6c9SWy
ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امتابھ بچن نے ٹویٹر کی دنیا چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے 33 لاکھ مداحوں کو غمزدہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن (بگ بی) کا شمار بھارت کی دوسری بڑی اُس شخصیت میں ہوتا ہے جن کے سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ پر لاکھوں فالورز موجود ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت سب سے زیادہ فالورز کے ساتھ سرفہرست تو ہیں مگر اُن کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مشہور شخصیت امیتابھ بچن ہیں جنہوں نے اب ٹویٹر کی دنیا کو خیر باد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایک روز قبل بگ بی نے ٹویٹر انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ نے میرے فالورز کی تعداد جان بوجھ کر کم کردی جو کسی بھی مذاق سے کم نہیں ہے‘۔
انہوں نے ٹویٹر کی دنیا کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب وقت ہے کہ ٹویٹر کی دنیا چھوڑ دی جائے کیونکہ اور بھی دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس ہیں جہاں اس سے زیادہ سہولیات موجود ہیں‘۔
بالی ووڈ لیجنڈری اداکار نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ چھوڑنے سے قبل اپنی 27 سال پرانی تصویر ’ہم‘ کے پوسٹرز جاری کیے، امیتابھ کے اچانک اعلان کر اُن کے مداح بہت حیران ہیں۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے اب تک کے فلمی کیریئر میں سیکڑوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے علاوہ ازیں انہوں نے گلوکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔
Urdu Khabrain
33, Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, امیتابھ, خیرباد, دیا, شوبز, غمزدہ, لاکھ, مداح, نے, ٹویٹر, کو, کہہ
Saturday, 3 February 2018
امیتابھ نے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا، 33 لاکھ مداح غمزدہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment