Sunday, 4 February 2018

شعیب ملک کی 36 ویں سالگرہ، ثانیہ مرزا اور ساتھی کرکٹرز کی مبارکباد

https://goo.gl/1W38KZ

قومی کرکٹر شعیب ملک آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ساتھی کرکٹرز نے مبارکباد دی ہے۔



ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”جنم دن مبارک، آپ کیلیے محبت، مسکراہٹوں اور ہمیشہ خوشی کی خواہشات کے ساتھ“۔



 

Happy birthday @realshoaibmalik ?? wish you love , laughter and happiness always ? pic.twitter.com/zcF3E9mqml



— Sania Mirza (@MirzaSania) January 31, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ کے علاوہ ساتھی کرکٹرز اظہر علی، سعید اجمل، حسن علی، رومان رئیس، شاداب خان، سلمان بٹ، عامر یامین، بلاول بھٹی، سعد نسیم اور دیگر نے ان کومبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ شعیب ملک نے سالگرہ کیلیے نیک خواہشات پر ساتھی کرکٹرز اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔


واضح رہے کہ شعیب ملک نے 1999 میں پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو کیا، انہوں نے اب تک 261 ایک روزہ میچز میں 6975 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 9سنچریز اور 41 نصف سنچریز شامل ہیں جبکہ 154 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں، 35 ٹیسٹ میچز میں 3 سنچریز اور 8 نصف سنچریز کی مدد سے 1898 رنز بنانے کے ساتھ 32 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ 92 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 6 ففٹیز سمیت 1821 رنز بنائے ہیں جبکہ 25 وکٹیں بھی اپنے نام کی ہیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...