Monday, 19 February 2018

بھارتی جوڑے نےکالاجادو کرنےکےلیے3 ماہ کی بچی کی’بلی چڑھادی‘

https://goo.gl/iZPkXe
حیدرآباد : بھارتی شہرحیدرآباد میں شادی شدہ جوڑے نے’کشودرا پوجا‘ کرنے کے لیے اغوا کی جانے والی تین ماہ کی بچی کی بلی چڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہرحیدرآباد میں تانترک کے کہنے پر شادی شدہ جوڑے نے اپنی قسمت بدلنے کے لیے اغوا کی جانے والی 3 ماہ کی بچی کی بلی چڑھا دی۔

بھارتی پولیس حکام کے مطابق کے راجشیکر نے 31 جنوری کو 3 ماہ کی بچی کو حیدرآباد کے علاقے بویا گودا میں سڑک کنارے سے اغوا کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجشیکر اور اس کی بیوی نے 31 جنوری کی رات کو ’کشودرا پوجا‘ کرنے کے لیے 3 ماہ کی بچی کی بلی چڑھائی۔

پولیس کمشنرمہیش ایم بھگت کے مطابق بچی کے اغوا ہونے کے بعد پولیس نے 122 افراد کا فون ریکارڈ نکالا جن میں راجشیکر بھی شامل تھا جو اس وقت بویاگودا کےعلاقے میں موجود تھا۔

مہیش ایم بھگت نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے شک کی بنا پرٹیکسی ڈرائیور راجشیکر کے گھر کی تلاشی کی تو اس دوران انہیں اس کے کمرے سے خون کے قطرے ملے جو بچی کے ڈی این اے سے میچ ہوگئے۔

بعدازاں راجشیکر نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ سب ایک تانترک کے کہنے پر کیا۔

یاد رہے کہ یکم جنوری 2015 کو بھارت میں تانترک کے کہنے پردو بھائیوں نے اپنی قسمت بدلنے کے لیے ماں کی بلی چڑھا دی تھی.
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, بچی, بھارتی, جوڑے, ماہ, نےکالاجادو, چڑھادی, کرنےکےلیے3, کی, کیبلی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...