Saturday, 3 February 2018

چیف جسٹس نے میمو گیٹ کی سماعت کیلیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیدیا

https://goo.gl/5KeH6f
چیف جسٹس آف پاکستان نے میمو گیٹ کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا جو 8 فروری سے کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے میمو گیٹ اسکینڈل کے لئے بنچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 8 فروری کو سماعت کرے گا۔

اس سے قبل اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران میموگیٹ کیس کی فائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ ایک ایسے پاکستانی بھی ہیں جو عدالت سے وعدہ کر کے واپس نہیں آئے، حسین حقانی کہاں ہیں، کیا حسین حقانی کو بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت ملے گی، کیوں نا انہیں نوٹس کر کے بلا لیں، حسین حقانی پاکستان آکرمیمو گیٹ کا سامنا کریں۔

واضح رہے میمو کمیشن نے پیپلزپارٹی کے دور میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی کو میمو اسکینڈل کا ذمہ دار قرار دیا تھا لیکن حسین حقانی وطن واپسی کی یقین دہانی کرا کر امریکا چلے گے تھے۔
Urdu Khabrain
3, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بینچ, تشکیل, جسٹس, دیدیا, رکنی, سماعت, میمو, نے, پاکستان, چیف, کی, کیلیے, گیٹ

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...