https://goo.gl/2jTuLV
نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کے کوچن شپ یارڈ پر بحری جہاز میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت جہاز میں 20 افراد موجود تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق او این جی سی گروپ کا تجارتی جہاز ساگر بھوشن کوچن شپ یارڈ پر گزشتہ ایک ماہ سے لنگر انداز تھا ۔ جہاز کے مرمتی کاموں کے دوران اس کے واٹر ٹینک میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو شپ یارڈ کے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔ سٹی پولیس کمشنر ایم پی دنیش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیںاور آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔ ’ ہمیں یقین ہے کہ جہاز پر دھماکے کی وجہ سے ٹینک میں دھواں بھر گیا جس کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں‘۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Saturday, 17 February 2018
کوچن شپ یارڈ پر بحری جہاز میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک ، 11 زخمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment