https://goo.gl/YsYGz2
ممبئی(نیوزڈیسک): بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی ’کالا چشمہ‘ کی ویڈیو کے بعد ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے پہچانی جانے والی کترینہ کیف ایکشن سے بھرپور فلمیں اور خطرناک اسٹنٹ کرنے کی وجہ سے مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ سمجھی جاتی ہیں لیکن بات اگر رقص کی کریں تو رقص میں
اُن کا کوئی ثانی نہیں کیوں کہ ڈانس ’کملی کملی‘ گانے پر ہو یہ ’کالا چشمہ‘ پر لیکن کترینہ اپنے رقص سے سب ہی کو اپنا گرویدہ بنا دیتی ہیں او راب اُن کی ایک اور ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف آج کل عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں اپنی حقیقی اداکاری کے ساتھ اپنے ڈانس سے مداحوں کا لہو گرما دینے والی کترینہ کیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ڈانس پریکٹس کی ویڈیو پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان ‘میں کترینہ کیف ایک گانے پر ڈانس کرنے کے لیے آج کل خوب محنت کر رہی ہیں اورانہوں نے ڈانس کو اچھے سے اچھا کرنے کے لیے کوریوگرافر منوش نندن کی مدد بھی حاصل کی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ 7 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان ‘ میں پہلی بار امیتابھ بچن اور عامر خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم میں ان کے مد مقابل کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Wednesday, 7 February 2018
کترینہ کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ 7 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment