https://goo.gl/Hr415V
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کا وزارت عظمیٰ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی انہیں اس بات کی فکر ہے کہ ووٹرز اور لوگ کیا کہیں گے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان کا دل کہتا ہے کہ 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت جائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ اگر وہ وزیراعظم بنے تو کسی مقصد کے لیے بنیں گے، بشریٰ بی بی سے شادی کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔
ان کا کہنا تھا، 'یہ باتیں پاگل پن ہیں کہ شادی کرو اور وزیراعظم بن جاؤ'۔
حضرت خالد بن ولید کی جنگ کے دوران شادی کی مثال دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان کی شادی کا عوام سے کوئی تعلق نہیں۔
دوسری جانب شادی سے پہلے بشریٰ بی بی کی طلاق کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ 'اگر کوئی کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر بساتا ہے تو وہ خوش نہیں رہتا، بشریٰ کی طلاق کا ان سے کوئی تعلق نہیں'۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ نے پوری زندگی عبادت میں گزاری ہے، حجاب کیا ہے، وہ نہ تو سیاست کریں گی اور نہ ہی انٹرویو دیں گی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ان کے دوست وغیرہ شادی کے بعد پارٹیوں میں بلا رہے ہیں مگر بشریٰ نہیں جانا چاہتیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 18 فروری کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر جاری کیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, انٹرویوز, اور, بشری, بی, خان, دیں, سیاست, عمران, نہ, پاکستان, کریں, گی, ہی
Friday, 23 February 2018
بشریٰ بی بی نہ سیاست کریں گی اور نہ ہی انٹرویوز دیں گی: عمران خان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment