Thursday, 22 February 2018

سیب اور ناشپاتی سمیت کئی پھل فالج سے بچانے میں مددگار

https://goo.gl/xVniqS
سیب اور ناشپاتی سمیت کئی پھلوں اور سبزیوں میں موجود ایک اہم جز فالج کے حملے سے روک سکتا ہے۔

ہالینڈ میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ باقاعدگی سے ناشپاتی اور سیب کھاتے ہیں تو اس سے فالج کا خطرہ 52 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان پھلوں میں ایک خاص اینٹی آکسیڈنٹ کورسیٹن خون کے لوتھڑے بننے سے روکتا ہے اور خون کی روانی کو بھی بہتر بناتا ہے۔

یہ سفید گودے والے میٹھے پھلوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ اگرچہ کورسٹین دیگر کئی پھلوں اور سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے لیکن سیب اور ناشپاتی کا معاملہ مختلف ہے جس کی تفصیل آگے آرہی ہے۔

ہالینڈ کے ماہرین نے 20 ہزار افراد کا 10 سال تک مطالعہ کیا اور بتایا کہ جن افراد نے بلند مقدار میں سیب اور ناشپاتی سمیت سفید گودے والے پھل کھائے تھے ان میں فالج کا خطرہ 52 فیصد تک کم دیکھا گیا ہے۔

یعنی اگر فی فرد سفید گودے والے پھل اور سبزیوں کی 25 فیصد مقدار بڑھائی جائے تو فالج کا خطرہ 9 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اس بنا پر ’ایک سیب کھائیں اور ڈاکٹر بھگائیں‘ کے محاورے کو فالج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کیورسٹین ایک اہم جزو ہے جو خون کے لوتھڑے بننے کو روکتا ہے اور ساتھ ہی پورے بدن میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔

بلڈ پریشر کی زیادتی اور ہائی کولیسٹرول فالج کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اسی طرح سگریٹ نوشی چھوڑ کر سیب اور ناشپاتی کھانے سے فالج کو دور بھگایا جاسکتا ہے۔ ان پھلوں کو کھانے سے خلوی صحت بہتر ہوتی ہے اور سائٹوکائینز بنتے ہیں جو خون کو گاڑھا ہونے سے بچاتے ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ روزانہ 250 ملی گرام کورسیٹن کا استعمال کیا جائے جو پیاز، ہرے پتوں والی سبزیوں، انار، کھٹے رس دار پھلوں، سبز چائے اور لہسن میں بھی پائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں ورزش، وزن میں کمی اور بلڈ پریشر قابو رکھ کر بھی امراض قلب اور فالج سے بچا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سیب اور ناشپاتی میں پایا جانے والا کورسٹین فوری طور بدن کا جزو بن جاتا ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...