https://goo.gl/6hrttT
سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں انگلینڈ نے کپتان آئن مورگن کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت چھٹے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی لیکن وہ فائنل میں جگہ نہ بنا سکی۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری راؤنڈ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ انگلینڈ نے کپتان آئن مورگن کی شاندار بلے باز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔
مورگن نے 46 گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد ناقابل شکست 80 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملان نے پانچ چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز تراشی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے تین جبکہ ٹم ساؤدھی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کولن منرو کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا سکی۔
اوپنر منرو نے 21 گیندوں پر سات چھکوں کی مدد سے 58 رنز جڑ کر عمدہ آغاز فراہم کیا جبکہ مارٹن گپٹل نے بھی 47 گیندوں پر 62 رنز بنائے تاہم 78 رنز کے شاندار آغاز کے باوجود یہ دونوں کھلاڑی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
مارک چیپمین 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment