Monday, 26 February 2018

خاتون میزبان نے اپنے شو کے دوران بچے کو جنم دیدیا

https://goo.gl/Rgj28S
سینٹ لوئس: امریکہ میں ایک ریڈیو پروگرام کی میزبان نے اپنے شو کے دوران بچے کو جنم دیا ہے۔ امریکی شہر سینٹ لوئس میں ریڈیو سٹیشن ’دی آرچ‘ میں میزبان کیسڈی پراکٹر نے منگل کے روز اپنے سیزیریئن آپریشن کے دوران شو کی میزبانی کی۔ان کے ریڈیو سٹیشن نے پہلے سے ہی ہسپتال کے ساتھ مل کر ان کے آپریشن کے دوران نشریات کے انتظامات کررکھے تھے۔

کیسڈی پراکٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کرنے کا یہ اچانک موقع بن گیا کیونکہ بچے کی پیدائش وقت سے دو ہفتے قبل ہو گئی۔انھوں نے کہا کہ اپنی زندگی کے اس انتہائی اہم دن کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرنا انتہائی اچھا لگا۔ انھوں نے کہا کہ شو کے دوران جنم دینا میرے عمومی شو کی طرح ہی تھا کیونکہ میں اپنے شو میں اپنی زندگی کے تمام عناصر کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔ پیدائش کے وقت بچے کا وزن سات پاؤنڈ چھ آونس تھا اور اس کا نام جیمسن رکھا گیا ہے۔ بچے کا نام شو کے سامعین نے جنوری میں ایک مقابلے کے بعد چنا تھا۔بچے کے نام کے لیے جوڑے کے چنے ہوئے بارہ نام اور سامعین کی جانب سے تجویز کردہ بارہ شرارتی ناموں کے درمیان مقابلہ کروایا گیا۔پروگرام کے ڈائریکٹر سکاٹ ریڈی نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ ہم نے ووٹنگ تب تک جاری رکھی جب تک جیمسن فائنل نہیں ہو گیا۔ کیسڈی پراکٹر کے شریک میزبان سپینسر گریوز نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ نشریات کے دوران بچے کی پیدائش ایک جادوئی لمحہ تھا۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اپنے, بچے, جنم, خاتون, دوران, دیدیا, شو, عجیب و غریب, میزبان, نے, کو, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...