https://goo.gl/tfKtTU
احتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں پاناما لیکس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاناما لیکس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیاء کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکوٹر کی استدعا پر واجد ضیا کو 22 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے کہا کہ ریفرنس کی سماعت میں ویڈیو لنک پر دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے اصل ریکارڈ سامنے ہونا ضروری ہے۔
احتساب عدالت نے حکم دیا کہ واجد ضیا 22 فروری کو جے آئی ٹی کے اصل ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں۔ عدالت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ واجد ضیاء پہلی بار نواز شریف کی موجودگی میں عدالت میں پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی جس کا سربراہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کو بنایا گیا تھا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, ائی, جے, خاندان, ریفرنس, ریکارڈ, سربراہ, سمیت, شریف, ضیا, طلب, میں, واجد, ٹی, پاکستان, کیخلاف
Wednesday, 28 February 2018
شریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا ریکارڈ سمیت طلب
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment