Tuesday, 6 February 2018

پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں بھگڈر مچنے سے شعیب ملک زخمی

https://goo.gl/gFYL2F
پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بدنظمی کے باعث بھگڈر مچ گئی جس میں شعیب ملک زخمی ہوگئے۔


ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بدانتظامی دیکھنے میں آئی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کے انکار کے باعث پرائز ڈسٹری بیوشن کی تقریب کا انعقاد بھی نہ ہوسکا جب کہ اسٹیڈیم کے انضمام الحق انکلوژر میں بدانتظامی کے باعث بھگڈر مچ گئی۔


شدید بد نظمی اور بھگڈر کے باعث مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کے گھٹنے میں چوٹ آئی اور وہ زخمی ہوگئے جب کہ شائقین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو ہوائی فائرنگ بھی کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق نمائشی میچ میں بدانتظامی کے باعث ملتان اسٹیڈیم میں آئندہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...