Saturday, 17 February 2018

پانچ سو طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا

https://goo.gl/dWQxfc
ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا، 500سے زائد طلبہ اور اساتذہ نے ملتان گیریژن میں پاک فوج کی صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان کے نامور تعلیمی اداروں کے 500سے زائد طلباوطالبات اور فیکلٹی ممبران نے ملتان گیریژن میں فوج کے ساتھ ایک دن گزاراجس کا مقصد انہیں پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت سے روشناس کروانا تھا۔



طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا، طلبہ نے ہتھیاروں کی نمائش دیکھی اس موقع پر انہوں نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا۔



آئی ایس پی آر کے مطابق طلباء و طالبات کے دورے کا مقصد پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور صلاحیتوں سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مختلف امور پرآگاہی فراہم کرنے پر پاک فوج سے اظہار تشکرکیا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اساتذہ, اور, ایک, دن, ساتھ, سو, طلباء, فوج, نے, پانچ, پاک, پاکستان, کے, گزارا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...