Tuesday, 20 February 2018

حسن علی کو پی ایس ایل کے کم سے کم میچز کھیلنے کا مشورہ

https://goo.gl/QvF2RX
فاسٹ بولر حسن علی کو مستقبل میں شدید نوعیت کی انجریز سے بچانے کے لیے انہیں پاکستان سپر لیگ میں کم سے کم میچز کھیلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دبئی روانگی سے قبل حسن علی نے ایک ہفتہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گزارا جہاں ان کی فٹنس کا مکمل جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر، فزیو اور کوچز سب اس بات پر متفق ہیں کہ حسن علی کی جسمانی ساخت ایسی ہے کہ انہیں اکثر انجریز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حسن علی کے کیرئیر کو طویل کرنے کے لیے انہیں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور انہیں گروپ ٹریننگ کے بجائے مخصوص ٹریننگ پر زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔

ذرائع کے مطابق این سی اے حکام نے یہ مشورہ دیا ہے کہ حسن علی کو ابھی آرام کرنا چاہیئے، اگر ضرورت ہو تب ہی وہ پی ایس ایل کے میچز میں شرکت کریں۔

حسن علی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران آخری ٹی ٹوینٹی سے قبل زخمی ہوگئے تھے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...