Saturday, 3 February 2018

ڈیرہ اسماعیل خان میں امام بارگاہ کے متولی قتل

https://goo.gl/ge1miy

ڈیرہ اسماعیل خان میں امام بارگاہ کے متولی مطیع اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔



واقعہ شہر کے شاہین محلہ میں پیش آیا جہاں ایک امام بارگاہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متولی مطیع اللہ جاں بحق ہوگئے۔


فائرنگ کے واقعے میں ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔ مقتول کی لاش اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں موٹر سائیکلوں پر 4 ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اسماعیل, امام, بارگاہ, خان, قتل, متولی, میں, پاکستان, ڈیرہ, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...